ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل کُندا جزیرہ کے قریب بوٹ ڈوب گئی؛ پانچ ماہی گیروں کو بچالیا گیا

بھٹکل کُندا جزیرہ کے قریب بوٹ ڈوب گئی؛ پانچ ماہی گیروں کو بچالیا گیا

Sun, 15 Sep 2019 19:53:19    S.O. News Service

بھٹکل15/ستمبر (ایس او نیوز)  بحرعرب کے کُندا جزیرہ کے قریب ایک ماہی گیری بوٹ ڈوب جانے سے لاکھوں مالیت کا نقصان ہوا ہے، البتہ بوٹ پر سوار پانچوں ماہی گیروں کو ایک دوسری بوٹ کی مدد سے بچالیا گیا ہے۔ واردات اتوار کی شام کو پیش آئی ہے۔

کوسٹل سیکورٹی پولس انسپکٹر سُریش نائیک نے بتایا کہ  شری لکشمی وینکٹیش کے نام کی یہ میکانیکل بوٹ  بھٹکل بندر کے قریبی علاقہ کریکل کے رہنے والے رگھویندر کھاروی کی ہے جو  حادثے کے دوران بوٹ پر ہی موجود تھے، ان کے ساتھ  دیگر ماہی گیر اُودے کمار کھاروی، شنیار موگیر، رگھو کھاروی، چیتن کھاروی سبھوں کو  دوسری ماہی گیری کی بوٹ  کے ذریعے بچالیا گیا ہے۔ 

بتایا گیا ہے کہ  یہ بوٹ آج صبح ہی مچھلیوں کا شکار کرنے کے لئے نکلی تھی،  شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ بوٹ کافی پرانی ہونے کی وجہ سے بوٹ کے نیچے سُوراخ پیدا ہوگیا  اور پانی اندر داخل ہونا شروع ہوگیا، اطلاع کے مطابق  جس وقت بوٹ ڈوبنے لگی، قریب ہی مچھلیوں کا شکار کرنے والی  میرانجنیا نامی دوسری بوٹ ان کی مدد کو پہنچ گئی۔ بعد میں ڈوبنے والی بوٹ کو دو دیگر بوٹوں کی مدد سے  بھٹکل بندر کے ساحلی کنارے تک کھینچ کر لایا گیا ۔

کوسٹل سیکوریٹی پولس  تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے، مزید چھان بین جاری ہے۔


Share: